بھارتی میڈیا کی طرف سے چارسدہ یونیورسٹی کاتعلق تحریک طالبان سے جوڑے جانے کے بعد طالبان نے بھی باضابطہ موقف جاری کردیاہے اور یونیورسٹی حملے کی پرزورمذمت کرتے ہوئے اس غیرشرعی کارروائی سے مکمل لاتعلقی کااعلان کردیا۔
پاکستانی میڈیا کو بذریعہ ای میل جاری کیے گئے ایک بیان میں تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی نے کہاہے کہ غیرعسکری اداروں میں پڑھنے والے نوجوانوں کو ہم مستقبل کے لئے معمار سمجھتے ہیں اور ان کومسلمان اور ان کا تحفظ اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
تحریک طالبان نے خبردار کیاہے کہ مذکورہ کارروائی میں جن لوگوں نے طالبان کا نام استعمال کیا ، اُنہیں قانون کے کٹہرے میں لائیں گے جبکہ تحریک طالبان اس کارروائی سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتی ہے ۔

Post a Comment