دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک)شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے مصر کے برطرف کیے گئے وزیرانصاف احمد الزند  کو قتل کرنے کااعلان کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے ایک بیان میں کہاکہ مصر کے وزیر انصاف توہین رسالت کے مرتکب ہیں ان کو قتل کرنا جائز ہے اوراس مقصد کیلئے انہوں نے ایک جنگجوکو یہ فریضہ سونپ دیا ہے ،انہوں نے کہاکہ جنگجوکو جلد مصر روانہ کیا جائیگا اوراس مقصد کیلئے مصر میں اسے بھرپورمعاونت مقامی جنگجوفراہم کریں گے۔واضح رہے کہ مصر کے برطرف کیے گئے وزیرانصاف احمد الزند ملک میں ’انصاف‘ کا بول بالا کرتے ہوئے آپے سے ہی باہر ہوگئے تھے اورانہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران پیغمبر اسلام کے حوالے سے انتہائی توہین آمیز الفاظ استعمال کئے تھے ۔

Post a Comment